Mar 21, 2019 06:45 pm
views : 477
Location : Domestic Place
Karachi- Committee for Administration of Behria Foundation Session
کرچی، بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کا انعقاد
بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کا انعقاد کراچی میں ہوا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی
نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں بحریہ فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں پر نیول چیف ظفر محمود عباسی کو کو بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بحریہ فاؤنڈیشن کے سی فوڈ پراسیسنگ پلانٹ اور مستقبل کے دیگر منصوبوں پر بریفنگ شامل تھی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ فاؤنڈیشن میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے مختلف النوع پراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔
نیول چیف نے بحریہ فاؤنڈیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔