Mar 21, 2019 06:50 pm
views : 511
Location : different areas
Islamabad- World Forest Day
اسلام آباد، دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی جنگلات کا عالمی دن منایا گیا
دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی جنگلات کا عالمی دن منایا گیا۔ جنگلات
کے عالمی دن کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر مختلف مقامات پر شجرکاری بھی کی گئی۔
جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدگار نے
چھانگا مانگا میں پودے لگائے۔اس موقع پر اسکول کے طلباء وطالبات نے بھی
شجرکاری میں حصہ لیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم
عمران خان کے وژن کے تحت ملک بھر کو کلین اینڈ گرین بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ جہلم میں آج 35 ایکڑ
رقبے پر درخت لگائے جائیں گے۔ 35 ایکڑ جگہ قابضین سے واگزار کرائی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شجرکاری کی جارہی ہے، عمران خان کی
قیادت میں پاکستان میں پہلی ماحول دوست حکومت ہے، ماضی میں جنگلات کو بھی
کرپشن کی نذر کردیا گیا، ملک بھر میں صاف ماحول اور ہریالی کا زمانہ ہے۔