Mar 21, 2019 07:00 pm
views : 533
Location : Gulshan e Iqbal
Karchi- Family member of three NZ victims says for attacker, “May Allah give him guidance
کراچی، سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے بھائی ذیشان احمد نے میری بہت اچھی پرورش کی، بہن مریم گل
سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے ذیشان احمد کی بہن مریم گل نے خصوصی
انٹرویو میں بتایا کہ ہماری بہت مختصر سی فیملی تھی، بھائی ذیشان احمد 10
مئی 1980ء میں پیدا ہوئے تھے، مجھ سے سات سال بڑے تھے، میری پیدائش پر
بھائی بہت خوش تھے، انہوں نے میری پرورش کی، ہوش سنبھالا تو انہوں نے ہی
مجھے پڑھایا، وہ بہت محنتی تھے کیونکہ میری والدہ نے ان پر بہت محنت کی
تھی۔ انہوں نے میرٹ پر این ای ڈی یونیورسٹی سے مکینیکل انجینئرنگ اور ماسٹر
کیا اور پاک سوزوکی کمپنی میں منیجر کے عہدے پر فائز ہوئے ۔
مریم گل نے یہ بھی بتایا کہ بھائی نے منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور
گاڑی بیچ پر نیوزی لینڈ جانے کا فیصلہ کیا کیونکہ انہیں نیوزی لینڈ بہت
پسند تھا اکثر کہتے تھے کہ نیوزی لینڈ بہت خوبصورت ملک ہے ، وہاں پر امن ہے
، ہر چیز قانون کے مطابق ہے۔ وہاں جاکر اپنا خواب پورا کرنا چاہتا ہوں۔
میں نے نہ جانے کا ان سے اصرار کیا تھا تاہم وہ کہنے لگے کہ جاکر دیکھتے
ہیں ، جب وہ وہاں گئے تو ان کا واپس آنے کا ارادہ نہیں تھا۔
انہوں نے جنوری میں امی ابو کو وزٹ ویزے پر بلوایا، انہوں چند ہی دن گزرے
تھے کہ کرائسٹ چرچ کے علاقے میں انہوں نے گھر لیا جہاں پر یہ واقعہ رونما
ہوا۔