Mar 21, 2019 11:14 pm
views : 372
Location : different areas
Karachi- World Poetry Day
کراچی، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج شاعری کا عالمی دن منایا گیا
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج شاعری کا عالمی دن منایا گیا۔ آج کا دن
شاعری کے فروغ کا دن ہے، شاعری ہماری تہذیب وثقافت کا ایک حصہ ہے جو کہ
پورے معاشرے میں محبت، سکون اور امن کا پیغام دیتی ہیں۔
شاعری کے عالمی دن کے حوالے سے معروف شاعر صفدر صدیق رضی کا کہنا تھا کہ
دنیا کا کوئی بھی فن دراصل عطیہ خدا وندی ہے، یہ قدرت کی طرف سے عطا ہوتا
ہے اس کو ہم اختیار نہیں کرسکتے یعنی اگر کوئی یہ چاہے کہ وہ فنکاروں میں
اٹھنے بیٹھنے سے یا فنکاروں کے ساتھ روابط رکھنے سے یا فنکاروں کے ساتھ
زندگی بسر کرنے سے تخلیق کار ہوسکتا ہے تو یہ ممکن نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ
یہ عطیہ مجھے اللہ کی طرف سے ہے اور یہ انسان کی جب علت اور میں قدرت پہلے
سے ڈالتی ہے تو وہ فنکار کہلاتا ہے۔
معروف شاعر رونق حیات نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ رونق اسی زبان نے ہم سرخرو
کیا،سچے سنہرے حرف ہیں اردو زبان کے ، ہماری جس طرح کے دوسری بین الاقوامی
طور پر چیزوں کے دن مقرر کئے گئے ہیں جیسے کہ ماں کا اور بچوں کا عالمی دن
ہے اسی طرح بوڑھوں کا عالمی دن ہے اسی طرح اکیس مارچ شاعری کا دن متعین کیا
گیا ہے، آج کا دن شاعری کے فروغ کا دن ہے، شاعری ہماری تہذیب وثقافت کا
ایک ایسا حصہ ہے جو کہ پورے معاشرے میں محبت، سکون اور امن کا پیغام دیتی
ہیں۔
نوجوانوں کے شاعر نسیم شیخ کا کہنا تھا کہ اٹھارہی ہیں جو سر خواہشیں قلم
کردوں میں یعنی گھر سے نکلنا ہی اپنا کم کردوں، میں اپنی ذات کا منکر وہ
مجھ سے کہتی ہے میں اس پر عشق کی آیت پڑھ کر دم کردوں۔ اکیس مارچ یوم شاعری
آج دنیا بھر میں یوم شاعری نایا جارہا ہے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ دنیا نے
شاعری کو تسلیم کرنے کے بعد اس کو پوری اہمیت دی، اس بات کی ثبوت یہ ہے کہ
آج یوم شاعری منایا جارہا ہے۔