اسلام آباد، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان کا
استقبال کیا۔ بگلرز نے بگل بجا کر معزز مہمان کی آمد کا علان کیا۔
تقریب کے
آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
مسلح افواج کے چاک چوبند دستے نے معزز مہمان کوسلامی پیش کی۔ ملائیشین
وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر فوجی
بینڈ مسحور کن دھن بکھیرتا رہا۔
تقریب کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان نے
معزز مہمان سے وفاقی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ ملائیشن وزیراعظم نے
ہمراہ آئے وزراء اور مہمانوں کا وزیراعظم عمران خان سے تعارف کرایا، معزز
مہمان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔