کراچی، شہر کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد جاں بحق ،مذہبی رہنماء بال بال بچ گئے
شہر کراچی میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک مذہبی رہنماء بال بال بچ گئے۔
کراچی کے علاقے نیپا پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے
میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کو
شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے
ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس اور رینجرز نے فائرنگ کی جگہ کو گھیرے میں لے
کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے
مطابق گاڑی کے اندر اگلی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے دو افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
ایک ہی سمت سے فائرنگ کی گئی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ پہنا ہوا
ہے۔ جوس کا ایک ٹھیلہ سے ٹکرائی ، موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، فنگر
پرنٹس کیلئے فارنزک یونٹ کو طلب کرلیا ہے۔ نائن ایم ایم کے نو کھول ملے ہیں
جس کے فارنزک کرارہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز لے کر پیش رفت سے آگاہ کیا
جائے گا۔
جبکہ فائرنگ کے دوسرے واقعے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب مفتی
تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے واقعہ میں مفتی تقی عثمانی
بال بال بچ گئے جبکہ ان کا محافظ جاں بحق ہوگیا۔
وزیرا علیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔