Mar 22, 2019 06:25 pm
views : 471
Location : different areas
Karachi- Prayers in Namaz-e-Jumma for Martyrs of NZ Mosque Attack
کراچی، سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداء کیلئے ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر دعائے مغفرت
سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداء کیلئے ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے دوران
دعائے مغفرت کی گئی۔کراچی کی میمن مسجد میں اور لاہور کی جامع مسجد اسلامیہ
حنفیہ میں امام مساجد نے دین اسلام پر روشنی ڈالی۔
امام مساجد نے خطبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں جو افسوسناک
واقعہ اور سانحہ رونما ہوا اس نے امت مسلمہ کو ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے
درد دل رکھنے والوں کو خون کے آنسو رلا یا ہے۔ ہم اس قسم کے وحیشانہ واقعات
کی نہ صرف پرزور مذمت کرتے ہیں بلکہ اقوام عالم سے یہ اپیل بھی کرتے ہیں
کہ وہ انسانیت پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکے۔
امام مساجد کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب کا انسان ہو اس کا کوئی بھی
فرقہ ہو،دین اسلام یہ اجازت نہیں دیتا کہ آپ اس کے خون سے ہولی کھیلیں، دین
اسلام وہ مذہب ہے وہ دین ہے جو صرف اپنے ماننے والوں کو امن کا پیغام نہیں
بلکہ عالمی برادری کو بھی امن کا پیغام دیتا ہے اور یہ ایک ایسا پیغام ہے
کہ دنیا کے کسی کونے میں بسنے والا انسان اس کیلئے امن اور سلامتی کا ایک
ضمانت دیتا ہے۔
میمن مسجد کے امام مولانا اکرام المصطفیٰ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں
مسجد میں سانحہ ہونا یورپ میں بڑھتے ہوئے مذہبی دہشت گردی کی ایک جھلک ہے
جو دنیا بھر میں نظر آرہی ہے،مسلم امہ کو اس پر شدید تحفظات بھی ہیں۔ یورپ
اور ان کے حواری مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے دے کر اس قسم کے واقعات
کیلئے راہ ہموار کررہے ہیں۔ ہم یورپ کے حکمرانوں اور غیر مسلم حکمرانوں کو
یہ باور کرانا چاہتے ہیں اب دنیا بھر میں دنیا کے امن کیلئے ضروری ہے۔
اسلام آمن وآشتی کا مذہب ہے۔ دنیا میں امن کیلئے ضروری ہے کہ اس طرح کی
کارروائیوں سے اہل یورپ اور دیگر غیر مسلم ریاستیں اجتناب کریں ۔