Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 22, 2019 06:50 pm views : 415

Location : Domestic Place

Islamabad- Can not invest without peace in country, says Malaysian PM
  • Urdu

اسلام آباد، ملک میں امن کے بغیر سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امن اور استحکام کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ملک میں امن کے بغیر سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا غریب ملک تھا۔ آزادی کے وقت طے کیا تھا کہ ملائیشیا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ ہم نے کوریا اور جاپانی لوگوں سے سبق لیا اور کام کیا۔ آزادی کے وقت ہم نے چھوٹی صعنتوں پر انحصار کیا۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں اور ابتدائی دس سال ٹیکس کی چھوٹ دی۔
ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ تاجروں کے لئے اشتراک کے موقع پیدا کرنا بہت ضروری ہیں۔ صنعتیں ہوں گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔ ایک ایکٹر کے کارخانے میں 500 لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ ملائیشیا میں غربت کا خاتمہ صنعتوں کے قیام سے ممکن ہوا۔
ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ بزنس کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہوں۔ دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ اس طرح کی کانفرنس ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ ہمیں دونوں ملکوں کی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسرائیل کے علاقہ سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہیں رکھا۔
اپنے خطاب کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستان میں پہلا کار پلانٹ لگانے کا اعلان کیا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو کار کی چابی پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے درمیاں ایم او یوز پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی۔
 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد ملائیشیا میں تبدیلی لے کر آئے۔ پاکستان کا ہر شہری ان کی قابلیت کا معترف ہے۔ مہاتیر محمد کا دورہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد کی قیادت میں ملائیشیا نے خود کو خود کفالت بنایا۔ ملائیشیا کی ترقی اسلامی دنیا کے لئے مثال ہے۔
 پاکستان اور ملائیشیا کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان پانچ بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved