کراچی، ایپکا کا سندھ ایجوکیشن بورڈ اتھارٹی کے قیام کے خلاف اعلان جنگ
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی جانب سے سندھ ایجوکیشن بورڈ
اتھارٹی کے قیام کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا
گیا۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ
مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریگولیٹری باڈی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس
کالے قانون کو ہم نامنظور کرتے ہیں اور مرتے دم تک اس قانون کے خلاف رہیں
گے۔ جب تک یہ قانون جو سندھ بورڈ پر مسلط کیا جارہا ہے اس وقت تک چین کی
نیند نہیں سوئیں گے۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا یہ فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے۔
جو حکومت روٹی ،کپڑا ،مکان اور روزگار کے وعدے کررہی ہے وہ اٹانومسٹ باڈی
کو ایک اتھارٹی کیوں بنارہے ہیں جو کہ دوسرے صوبوں میں ایسا نہیں ہے۔ اس بل
کو فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ پورے پاکستان میں ایپکا انکے خلاف
مظاہرے کرے گی اور ان کو ہم جینے نہیں دیں گے۔