اسلام آباد،ملائیشیاء کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سےنواز دیا گیا
ملائیشیاء کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سےنواز دیا گیا۔
ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کےاعزازمیں ایوان صدرمیں
خصوصی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت
نے شرکت کی۔
اس اہم تقریب میں وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ ا و دیگرمعزز مہمان بھی شریک
ہوئے۔
اس موقع پر صدرعارف علوی نےملائیشیاء کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد کو نشان پاکستان کے اعزاز سے
نوازا۔