Mar 22, 2019 09:50 pm
views : 454
Location : Domestic Place
Islamabad- India fears Kashmiri's Slogan, Says AJK President
اسلام آباد، ہندوستان کشمیریوں کے نعروں سے ڈرتا ہے، صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود
آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود رضا کا کہنا ہے کہ امن اور سلامتی تب
ہی ممکن ہوگی جب کشمیریوں کو انصاف دیا جائے گا، اس سے پہلے امن وسلامتی کا
مفروضہ بھی قائم کرنا ایک سنگین غلطی ہے۔ کشمیری عسکریت کے فروغ کیلئے
قربانیاں نہیں دے رہے، ہندوستان کشمیریوں کے نعروں سے ڈرتا ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود رضا خان کا
مزید کہنا تھاکہ اگر کشمیری نہتے غیر مسلح 7 لاکھ فوج کے سامنے کھڑے ہیں وہ
خائف نہیں ہوئے ان کی تحریک آزادی جاری ہے۔ ہندوستان نے کشمیر کے ایجنڈے
کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے ،مختلف ہیلے بہانوں سے مذاکرات کو سبوتاژ کیا
ہے۔ انہوں نے مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے ہیں۔ کشمیر کے سلسلے میں
دوطرفہ مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ہے۔
اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی
ٹینشن کو بالکل بڑھاوا نہیں دینا چاہتا مگر اس کا مطلب ہر گز یہ مطلب نہیں
ہے کہ ہم کشمیرپر اپنے اصولی موقف سے ہٹیں گے، جو کامیابیاں ہم گزشتہ ڈیڑھ
سال میں حاصل کررہے ہیں یہ کشمیری اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔