اسلام آباد، یوم پاکستان کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ
یوم پاکستان کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے۔
ملک
بھر میں آج قومی جوش و جذبے سے یوم پاکستان منایا جارہا ہے، اس حوالے سے
ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا جب کہ اسلام آباد میں
مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،
وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج
کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور
ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شریک
ہیں۔
یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر
محمد ہیں جب کہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کی فوج کے سربراہ، سلطنت
آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہیں۔
تقریب کے دوران
تینوں مسلح افواج، رینجرز ، اسلام آباد پولیس ، بوائز اسکاؤٹس، گرلز گائیڈ
اور ایف سی کے دستے خصوصی چبوترے پر موجود صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو
سلامی پیش کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کے دفاع کے جدید ترین
میزائل، طیارہ شکن توپیں، ٹینک، ایٹمی اثاثوں کا دفاعی سسٹم، بغیر پائلٹ کے
اڑنے والے جدید ترین ڈرونز اور براق سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزریں
گے۔ پریڈ ایونیو میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، فاٹا سمیت چاروں صوبوں کے
ثقافتی رنگ بکھیریں گے۔