اسلام آباد، آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے، تمام ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، صدر مملکت
صدر
مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم اللہ کا شکرادا کرتے ہیں، اللہ
تعالیٰ نے آزادی جیسی نعمت عطا کی، آزادی کا حصول قربانی کا متقاضی ہوتا
ہے، خطے کوامن کی ضرورت ہے جنگ کی نہیں، ہماری اصل جنگ غربت وافلاس کے خلاف
ہے، لڑائی پریقین نہیں رکھتے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام
آباد میں یوم پاکستان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی
نے کہا کہ پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد ہو،آج پوری قوم تجدیدعہد کے
ساتھ یوم پاکستان منا رہی ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ آج پاکستان
ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے، تمام ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں،
امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،ہماری تاریخ میں بہت نیشب
وفراز آئے، ہم پرجگیں مسلط کی گئیں، ہمیں دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا لیکن
ہم نے عزم، مہارت اور حکمت عملی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور انہیں
کامیاب نہیں ہونے دیا۔
صدر پاکستان نے کہا کہ بھارت نے دھمکی
آمیزبیانات سے جنگی فضا قائم کی، بھارت کوحقیقت کوتسلیم کرنا ہوگی کہ
پاکستان ایک مضبوط اورپرامن ایٹمی طاقت ہے،صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی
جارحیت کا جواب دینا ہمارا فرض تھا، بہترحکمت عملی سے بھارت کوموثراورفوری
جواب دیا، دشمن کو منہ توڑجواب دیا تاہم جمہوری ملک ہونے کے ناطے پاکستان
مذاکرات پریقین رکھتا ہے۔
صدر پاکستان نے اپنے خطاب میں سرحدوں پر دفاع
وطن کا فریضہ انجام دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ
آپ قوم کا فخرہیں، آپ کے دل میں موجود جذبہ حب الوطنی نے ملک کا دفاع
ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا اس میں کوئی شک نہیں
کہ دہشت گردی ایک بڑا خطرہ ہے لیکن ہم نے اس پر قابو پالیا ہے، افغانستان
میں امن خطے کے لیے ضروری ہے، وہاں کے عوام طویل جنگ سے نجات چاہتے ہیں۔