Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 23, 2019 02:40 pm views : 431

Location : Mazar-e-Quaid

Karachi- Some Elements don't wants to Stable Pakistan, Says Mayor Karachi
  • Urdu

کراچی، یوم پاکستان کے موقع پر میئر کراچی اور آئی جی سندھ کی مزار قائد پر حاضری

یوم پاکستان کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر اور آئی جی سندھ کلیم امام نے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں چڑھائے۔ اس موقعہ پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
مزار پر حاضری کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے لئے ایک مشعل ہے جو 1940ء کو جلائی گئی تھی قرارداد لاہور کی شکل میں اور اس کے بعد جو جدوجہد کی گئی ایک آزاد مملکت کیلئے وہ آج ہم سب کے سامنے ہے اور ہم سب آزادی کے ساتھ یہاں اپنی زندگی بسر کررہے ہیں مگر افسوس کہ آج بھی وہ عناصر جو اس ملک کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ہمارے ملک اور شہروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
اس موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے ڈھائی ہزا ر سے زیادہ اہلکاروں نے شہادت پائی ہے اور ہزاروں ایسے لوگ ہیں جو کہ شدید زخمی ہوئے ہیں، یہ وہ فورس ہے جس نے اس شہر میں امن قائم کیا ہے، افسران وہ لوگ ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں اور لوگوں کیلئے اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے، کل بھی ہمارے کانسٹیبل نے شہادت دی ہے، ہم ہر وہ اقدام کریں گے جس سے ہمارے عوام کو فائدہ ہو، جس مقصد کیلئے پولیس قائم کی گئی ہے ہم اس پر پورا اتریں گے، میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ایک آزاد ملک دیا ہے اور ہمیں کام کرنے کا موقع دیا ہے ،پاکستان نے بہت ترقی کی ہے، ہمیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے سندھ پولیس اس میں بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ ملکی ترقی میں ہم مزید شامل ہوں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved