لاہور،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور
میں اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز
صوبائی
دارالحکومت لاہور میں اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔ آج ملک بھر
میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے اور ملی حمیت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
لاہور میں محفوظ شہید گریثرن میں نماز فجر کے فوراً بعد پروقار تقریب کا
اہتمام کیا گیا۔
پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ توپوں کی سلامی کے موقع پر فضا گونج اٹھی۔
اس
موقع پر جوانوں نے نعرہ تکبیر ۔۔ اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے
پرجوش نعرے بھی لگائے۔سلامی کی تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام بھی موجود
تھے۔
دوسری طرف یوم
پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کے تحت خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاگیا
ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا
گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی تمام مساجد میں وطن عزیز کی
سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علاوہ ازیں پاک بحریہ کی
یونٹوں اور تعلیمی اداروں میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات
منعقد کی جائیں گی۔