اسلام آباد، پاکستانی تحریک آزادی میں کشمیریوں کا ساتھ دیں،مشعال ملک
حریت
رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے
اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی کی قدر مقبوضہ جموں و کشمیر کےعوام سے
زیادہ اور کون جان سکتا ہے،جموں وکشمیر میں قابض بھارت کے نہتے کشمیریوں پر
مظالم جاری ہیں ،آئے روز کشمیریوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں۔آزادی کا
مطالبہ کرنے والی حریت قیادت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کو جیلوں میں بند، تشدد کا نشانہ
بنایاجارہا ہے،میرے شوہر یاسین ملک کو جموں جیل میں قید کر کےپبلک سیفٹی
ایکٹ لگادیاہے، بھارتی قبضے اور تسلط کے خلاف پوری کشمیری قوم اٹھ کھڑی
ہوئی ہے۔پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کرنا چاہیے۔
ان
کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی تحریک آزادی میں کشمیریوں کا ساتھ دیں،انہوں
نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔