اسلام آباد، یوم پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ
یوم پاکستان کے موقع پر ایئر
چیف کی سربراہی میں پاک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا، ایئر
چیف مارشل نے ایف16طیارے میں پریڈ گراؤنڈ کے چکر لگائےاور فضا میں بلند
ہوگئے اور اس دوران طیاروں کی گھن گھرج نے وفاقی دارالحکومت کا ماحول گرما
دیا۔
مناظر کی ویڈیو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کی گئی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر
چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں جنگی طیاروں نے صدرِ مملکت کو
سلامی پیش کی جب کہ ایئرچیف نے کاک پٹ سے براہِ راست پیغام بھی دیا۔
اس کے
علاوہ جے ایف 17، میراج اور ایف 7 پی طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔
فضائی پاسٹ کے دوران فضاؤں میں سبز رنگ بکھیرے گئے۔