Mar 23, 2019 05:45 pm
views : 449
Location : Domestic Place
Lahore- Nawaz Shrif kidney disease already at stage 3, Maryam Nawaz
لاہور، نوازشریف کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے گردوں کا مرض تیسرے اسٹیج تک پہنچ گیا ہے۔نواز شریف کے بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے (ن) لیگ کی رہنما
مریم نواز نے بتایا ہے کہ آج نواز شریف سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، ان کے
گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے۔
مریم نواز نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹس میں گردوں کا ٹیسٹ
ٹھیک نہیں آیا، اور رپورٹ کے مطابق ان کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری تک پہنچ
چکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔