لاہور، یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب کا انعقاد
یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی طرح واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی
پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں جوانوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔
جوانوں کی گھن گرج نے ماحول کو مزید گرمادیا۔
واہگہ بارڈر کی فضاء اللہ واکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت
شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک شہریوں کا جذبہ دیدنی تھا۔
شہریوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کئے گئے۔