اسلام آباد،ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد دورہ پاکستان مکمل کرکے اپنے وطن واپس چلے گئے
ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل
ہونے کے بعد وطن واپس چلے گئے، ایئر پورٹ پر مہاتیر محمد کو جے ایف 17
تھندر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ نور خان ایئر بیس پہنچے جہاں
انہیں جے ایف 17 تھنڈر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے فضائیہ
کی جیکٹ بھی پہن رکھی تھی، معزز مہمان نے طیارے کا معائنہ بھی کیا جس کے
بعد وہ وطن روانہ ہوگئے۔
واضح
رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دعوت دیئے جانے پر ملائیشیاء کے
وزیر اعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان کے تین
روزہ دورے پر آئے تھے۔