Mar 23, 2019 07:30 pm
views : 438
Location : different areas
Karachi- PST Organizes Pakistan Zindabad Rally on Pakistan Day
کراچی، پاکستان سنی تحریک کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد
پاکستان سنی تحریک کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان زندہ باد
ریلی نکالی گئی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔
ریلی کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے
جبکہ پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بھی لگاتے رہے۔ ریلی میں ملی نغمے
بھی بجتے رہے۔
ریلی میں شریک پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے یوم
پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ قیمتی دن
ہے جب منٹو پارک میں قرارداد پاس کی گئی جب اکابرین نے مل کر کہا کہ ایک
پاکستان بنائیں گے جہاں پر اسلامی نظام کا نفاذ ہوگا، عدل، تعلیم، امن
وامان ہوگا، اسی مقصد کیلئے آج ہم سب یکجا ہیں، اس پرچم تلے متحد قوم ہیں۔
ہمیں مل کر اس پاکستان کے اغراض ومقاصد پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی،
بقاء وسلامتی کیلئے ایک کردار ادا کرنا ہے، پاکستان بناتے ہوئے 22 لاکھ
قربانیاں دی گئیں۔ اب پاکستان کو بچانے کیلئے بھی ہمارے سینے حاضر ہیں۔