اسلام آباد، یوم پاکستان کے موقع پر 127 افراد بشمول 18 غیر ملکیوں کو ملٹری وسول ایوارڈ سے نوازا گیا
یوم پاکستان کے موقع پر 127 افراد بشمول 18 غیر ملکیوں کو مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی پر ملٹری وسول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے
ایوارڈز تقسیم کیے۔
ایوان
صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں مختلف شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال
امتیاز، ستارہ شجاعت اور صدارتی ایوارڈ برائےحسن کارکردگی کے اعزازات سے
نوازا گیا۔
کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانی ہیرو نعیم کوبھی ہمت اور حوصلے پر ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔
نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں شعیب سلطان اور
ستارہ پاکستان کیلئے رومانیہ کی وجیہہ حارث، محمد الیاس آزاد جموں و کشمیر
حق دار قرار پائے۔
لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد ،میجر جنرل طاہر مختار، میجر جنرل اظہر عباس، میجر
جنرل سعید اختر ، ائیر مارشل نعمان علی ،رئیر ایڈمرل اسد کریم، ایئر وائس
مارشل ندیم طارق کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
شہید کرنل سہیل عابد، شہید میجر علی سلمان ناصر کیلئے ستارہ بسالت کا اعزاز دیا گیا۔
ایوارڈ وصول کرنے والوں میں سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، فلم اسٹار ریما، مہوش حیات، تاجر عقیل کریم ڈھیڈی بھی شامل ہیں۔