کراچی،آئی جی سندھ سید کلیم امام کی زیر صدارت پولیس کمپلینٹ سینٹرز کے حوالے سے اہم اجلاس
آئی جی سندھ سید کلیم امام کی زیر صدارت پولیس کمپلینٹ سینٹرز کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس میں تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز کے علاوہ سینٹرل پولیس آفس کے جملہ سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ مؤثر تفتیش سے قبل گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے،پولیس کمپلینٹ سینٹرز کے ای میل ایڈریسز، فون/موبائل نمبرزعوام الناس کے لیئے عام کیئے جائیں جبکہ ضلعی سطح پر قائم پولیس کمپلینٹ سینٹرز کے جملہ امور واقدامات سے متعلق عوام الناس کی آگاہی کے لیئے انتہائی مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ مؤثر تفتیش سے قبل گرفتاریاں نہ کی جائیں اور اس ضمن میں نا صرف قواعد اور ضوابط کو فالو کیا جائے بلکہ ٹھوس شہادتوں اور بیانات کو بھی انتہائی کارآمد اور نتیجہ خیزبنایا جائے۔
سید کلیم امام نےہدایات دیں کہ صوبائی سطح پر تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز ودیگر دفاتر سمیت تھانہ جات اور مختلف مقامات پر پولیس کمپلینٹ سینٹرزکی افادیت اہمیت اور مجموعی امور کےحوالے سے باقاعدہ رابطہ نمبرز پر مشتمل بورڈز،بینرز/پینا فلیکس آویزاں کیئے جائیں،ہر خاص و عام کو یہ بات معلوم ہوسکے کہ اگرمتعلقہ تھانہ جات انھیں درپیش مسائل مشکلات یا شکایات کے اذالوں یا حل کے لیئے کوئی قدم نہیں اٹھاتے تو ایسی صورت میں وہ پولیس کمپلینٹ سینٹرز سے رجوع کرسکتے ہیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ضلعی سطح پر وکلاء برادری، بار کونسل اراکین اور ججز سے رابطوں میں رہتے ہوئے انھیں پولیس کمپلینٹ سینٹرز کا باقاعدہ وزٹ کرایا جائے تاکہ انکی جانب سے مذید تجاویز اور مشاورت کے عمل سے پولیس کمپلینٹ سینٹرز کے جملہ امور کو عین عوام کی خواہشات کے مطابق یقینی بنایا جاسکے۔
سید کلیم امام کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کمپلینٹ سینٹرز عوام کی خواہشات کے عین مطابق بنائے گئے ہیں,ایف آئی آر کا اندراج, اختیارات سےتجاوز اورحراساں کرنے کی شکایت پر شہری پولیس کمپلینٹ سیل سے رابطہ کرسکتےہیں۔