Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 24, 2019 06:07 pm views : 443

Location : Domestic Place

Multan- Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi Media Talk
  • Urdu

ملتان،جنگ کی باتیں کرنے والا بھارت اب خیر سگالی کے پیغام بھیج رہا ہے،وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پرحملہ کرنے والا بھارت اب خیرسگالی کا پیغام بھیج رہا ہے تاہم بھارت میں الیکشن تک اتارچڑھاؤ دکھائی دے گا اور بھارت نے جارحیت کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
ملتان میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک بھارت کو اقوام متحدہ میں سپورٹ کررہے ہیں اس پر پاکستانیوں کو متحد ہونا ہوگا، بھارت سفارت کاری کے زریعے ہمیں پیچھے دھکیلنے اور ہرفورم پراکیلا کرنے کی کوشش کررہا ہے جب کہ بھارت بہت سے معاملات پر اقوام متحدہ میں جانا جاتا ہے، اس سلسلے میں چین سے مشاورت کرنے گیا تھا، چین کل بھی پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے وزیراعظم کا عمران خان کو پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے ہمیں مبارک باد بھیجی ہے،  23 مارچ پرمودی کا پیغام تبدیلی نہیں توکیا ہے، مودی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ اللہ کا کرم ہے کہ وہ بھارت جو پاکستان پر حملہ کر رہا تھا اب خیر سگالی کا پیغام بھیج رہا ہے تاہم بھارت کی طرف سے ابھی اتار چڑھاؤ دکھائی دے گا،بھارت نے اگر جارحیت کی تو اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اگر (ن) لیگ سے الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے تو اس کا احترام کرتا ہو، میں دونوں سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں وہ ہمیں بتا دیں کہ سکیورٹی معاملات کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول بتائیں کالعدم تنظیموں کےخلاف کیا اقدامات اٹھائیں، بلاول کی تجاویزکو اہمیت دیں گے، صرف بیانات سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے جب کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت یاب کرے، ہرگز نہیں چاہیں گے کہ نواز شریف کوکوئی تکلیف پہنچے، ان کو مکمل صحت کی سہولیات دی جارہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرکسی اقلیت کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے، اگرہندوکمیونٹی کےساتھ کوئی ناانصافی ہوئی ہوگی تو اس کادفاع کریں گے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved