Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 24, 2019 07:33 pm views : 483

Location : Different Places

Quetta- Citizens goes crazy for the champions
  • Urdu

کوئٹہ،پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹرافی کے ہمراہ سڑکو ں پر نکل آئی

پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹرافی کے ہمراہ سڑکو ں پر نکل آئی،شہریوں نے پر تپاک استقبال کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑیوں نے اپنی جیت کی خوشی کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا اور ٹرافی کے ہمراہ سڑکوں پر نکل پڑے۔اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ستقبال کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور اپنی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں پر گل پاشی کرتے رہے۔
پی ایس ایل 4کی ٹرافی جس بھی شاہراہ سے گزری لوگوں نے ان مناظر کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیا،پاکستان زندہ باد اور پی ایس ایل زند آباد کے نعرے، شہر کی سڑکوں پر گونجتے رہے،جس پرکوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اہلیان کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا ۔
کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں گورنر ہاوس میں تقریب کا انعقاد ہواکیا گیاجس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سمیت سول و عسکری قیادت شریک ہوئی تقریب کے دوران کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوئٹہ آمد پر شہری بہت خوش ہوئے ہیں اور جس طرح کھلاڑی بے خوف وخطر کوئٹہ کی سڑکوں پر گھوم رہے تھے وہ ایک بڑی بات ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جس طرح کوئٹہ کی عوام نے ہمارا استقبال کیا وہ دیکھ کر بہت اچھا لگا میری دعا ہے کہ آئندہ سیزن میں بھی کوئٹہ جیتے اور ہم یہاں آئیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved