Mar 24, 2019 07:59 pm
views : 459
Location : Different Places
Karachi- Pak Navy releases new patriotic song titled ‘Yaqeen-e-Kamil’
کراچی،پاک بحریہ کی جانب سے نیاترانہ "یقین کامل"جاری
پاک بحریہ نے نیا ترانہ جاری کر دیاہے،ترانے میں کردار کی پختگی کے ساتھ ساتھ حربی مہارت کو یقینی بنانے کی ضرورت پربھی زور دیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قرآنی آیت کے ترجمے اللہ ہمارے لئے کافی ہے اور بہترین کارساز ہے سے ماخوذ ترانے “یقینِ کامل“ کا اجرا کیاگیاہے،اسی تناظر میں مسلمانوں کے عظیم الشان کردار اور جراتوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق نیک مقصد کے حصول کیلئے ڈٹے رہنے کا عزم بھی ترانے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ ترانے میں کردار کی پختگی کردار کی پختگی کے ساتھ ساتھ حربی مہارت کو یقینی بنانے کی ضرورت پربھی زور دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ خصوصی ترانہ پاکستان نیوی کے نصب العین 'حسبنا اللہ ونعم الوکیل' پر مبنی ہے۔ یہ آیت غزوہ احد کے موقع پراس وقت نازل ہوئی جب مسلمانوں پر کڑا وقت آیا اور انہوں نے'حسبنا اللہ ونعم الوکیل' پڑھا۔
حالیہ دنوں میں پاکستان پر دشمن کے جارحانہ عزائم کے مقابل اہل پاکستان کی استقامت اور اللہ کی مدد سے دشمن کی ہزیمت کے تناظر میں اس ترانہ کا ریلیز پاک بحریہ کی بالخصوص اور افواج پاکستان کے بالعموم رب تعالی کی ذات پر 'یقین کامل' اور مکمل بھروسے کا عکاس ہے۔