نوشہرہ،بلاول اپنے باپ کی سیاسی چتا جلانے جا رہا ہے،شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اگر کرپشن کے خلاف نکلتے تو وہ بہت بڑے لیڈر بن جاتے لیکن اب وہ اپنے باپ کے لیے چتا جلانے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے،17 سال بعد مردان سے درگئی تک ریلوے سروس بحال کر دی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں چور رہیں گے یا چوکیدار،بلاول نے اپنی زندگی میں حماقت کی ہے اور اب باپ کے لیے چتا جلانے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اگر کرپشن کے خلاف نکلتے تو وہ بہت بڑے لیڈر بن جاتے لیکن اب زیرو بن گئے ہیں،ہم جمہوری لوگ ہیں بلاول بھٹو کو ٹرین مارچ کے لیے مفت ٹرین فراہم کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو ایک بار پھر فعال اور کار آمد بنا دیں گے۔ ہم نے رحمان بابا ٹرین چلائی تھی تو لوگوں نے مذاق بنایا تھا لیکن اس کا ریلوے کو فائدہ ہوا اور ہم آج سفاری ٹرین بھی چلانے جا رہے ہیں۔