Mar 24, 2019 10:46 pm
views : 480
Location : Domestic Place
Islamabad- Azerbaijan force chanting Azerbaijan Zindabad,Pakistan Zindabad
اسلام آباد،آذربائیجان کے فوجی دستے کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار
یوم پاکستان میں شریک آذر بائیجان کے فوجی دستوں کی جانب سے پاکستان والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا ہے،یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے ذریعہ پاکستان نے اپنی ناقابل تسخیر دفاعی قوت کا شاندار مظاہرہ کیا ،قومی دن کی تقریب میں جہاں دنیا بھر سے تعلق رکھنےوالی افواج کے دستوں نے شرکت کی وہیں آذربائیجان کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شریک تھے۔
جبکہ دنیا کے دیگر ممالک کی اہم شخصیات کے علاوہ آذربائیجان کے وزیر دفاع نےبھی تقریب میں شرکت کی،بعد ازاں آذربائیجان کے سفارت خانے کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں آذربائیجان کے فوجیوں کو پاکستانی جوانوں کے ساتھ جوشیلے انداز میں پاکستان زندہ باد آذر بائیجان زندہ کے نعرے لگاتے دکھایا گیا ہے۔