Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 24, 2019 10:59 pm views : 427

Location : Different Places

Karachi- Public VOXPOP about Shahnaz begum
  • Urdu

کراچی،شہناز بیگم کے انتقال پر مداحوں کی جانب سے اظہار افسوس

سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘ اور’’جیوے جیوے پاکستان‘‘ جیسے شہرہ آفاق ملی نغمے گانے والی مقبول ترین گلوکارہ شہناز بیگم 67 سال کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کرگئیں۔
گلوکارہ شہناز بیگم کا انتقال ہفتے کی رات ڈھاکا کے علاقے باریدھارہ میں گھر پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔
دو جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہونے والی شہناز بیگم نے بنگلا دیش اور پاکستانی فلموں کے لیے کئی گانے گائے،سقوط ڈھاکا کے بعد شہناز بیگم نے بنگلا دیش ہی میں سکونت اختیار کرلی تھی تاہم وہ پاکستان اوربنگلہ دیشن دونوں ممالک میں یکساں مقبول تھیں، ان کے گائے ہوئے ملی نغمے’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘اور’’جیوے جیوے پاکستان‘‘ کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی مقبول عام ہیں۔
شہناز بیگم نے 2010 میں عمرے کی ادائیگی کی، عمرے کی ادائیگی کے بعد ڈھاکا واپسی پر انہوں نے اپنا گھر بیچ کر رقم غریبوں میں بانٹ دی تھی۔
شہناز بیگم کا گایا ہوا مقبول ترین ملہ نغمہ ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے، قدم قدم آباد تجھے‘‘ جمیل الدین عالی نے لکھا تھا جب کہ اس کی موسیقی سہیل رانا نے ترتیب دی تھی۔
واضح رہے کہ شہناز بیگم کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
انکے انتقال پر پاکستان میں انکے چاہنے والوں کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے,ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان فرحت حسین کا کہنا تھا کہ انکی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہیں انکے گائے ہوئے ملی نغمے ہم بھلا نہین سکتے اور بنگلہ دیش کو پیغامدیں گے کہ پاکستانی محبت کرنے والے لوگ ہیں شہناز بیگم ہمارے دلوں مین زندہ رہیں گی۔
سید فرحان حسین کا کہنا تھا کہ شہناز بیگم کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا لیکن وہ پاکستان کی ترجمانی کرتی تھیں انکی خدمات کو ہم فراموش نہیں کر سکتے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved