Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 25, 2019 01:25 pm views : 504

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- Treason case, SC proposes three options for Musharraf
  • Urdu

اسلام آباد، مشرف کا ٹرائل تو ہونا ہی ہے، سپریم کورٹ

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ مشرف ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں یا اسکائپ پر بیان ریکارڈ کروائیں اور یہ سمجھ لیں کہ مشرف کا ٹرائل تو ہونا ہے کیوں کہ ٹرائل نہ ہوا تو سمجھا جائے گا کہ کچھ لوگ قانون سے بالا تر ہیں۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے مشرف کا ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کبھی اسپتال چلے جاتے ہیں کبھی بیرون ملک، ملزم کی مرضی نہیں چلے گی، عدالت کے پاس انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے آرٹیکل 187 کا خصوصی اختیار ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو جس طرح ڈیل کیا گیا وہ تاریخ کا ایک نیا باب ہے، پرویز مشرف ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں یا اسکائپ پر بیان ریکارڈ کرائیں جس پر پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کا سیاسی کیرئیر ختم ہوچکا، پرویز مشرف بیمار ہیں عدالت پیش نہیں ہو سکتے اور ملزم کا سکائپ پر بیان بھی ریکارڈ نہیں ہوسکتا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف پاک بھارت کشیدگی کے دوران بڑے اچھے بیانات دیتے رہے، کتنے لوگ ہیں جو علاج کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں کی وجہ سے دوسروں کے کیس پر اثر پڑتا ہے، پرویز مشرف بڑے مکے دکھاتے تھے، پرویز مشرف کہیں عدالت کو مکے دکھانا شروع نہ کر دیں، بہتر ہے عدالت کے سوالوں کا جواب ان کا وکیل دے دے۔
 عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کسی نتیجہ پر نہ پہنچی تو یکم اپریل کو فیصلہ کریں گے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved