کراچی، سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمد کا جسد خاکی غیرملکی پروازسے کراچی
پہنچا دیا گیا
نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید اریب احمد کا جسد خاکی کراچی پہنچا دیا گیا۔
سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمد کا جسد خاکی غیرملکی پروازسے کراچی
پہنچا دیا گیا ہے۔اس موقع پرایم کیوایم پاکستان کے ارکان قومی وصوبائی
اسمبلی بھی جسدِ خاکی وصول کرنے ایئرپورٹ پرموجود تھے۔
ایئرپورٹ سے میت
اریب کے گھرمنتقل کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے سنگم گراونڈ
میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔
اریب اپنے والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھا جو چند سال قبل چارٹرڈ
اکائونٹنٹ بننے کے بعد ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نیوزی لینڈ پہنچا
اورجنونی قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔
میت کراچی آمد کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ
اس موقع پر وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ
میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ