Mar 25, 2019 05:15 pm
views : 496
Location : Sukhi Hassan Graveyard
Karachi- Christchurch Martyrd Syed Areeb Ahmad Funeral Prayer
کرائسٹ چرچ مساجد حملے میں شہیدسید اریب احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
کرائسٹ چرچ مساجد حملے میں شہید شہر قائد کے باسی شہید اریب کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی جسکے بعد شہید کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نمازہ جنازہ میں سوگواران کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، نون لیگ کی جانب سے سابق گورنر محمد زبیر، ایم کیو ایم رہنما عامر خان، خواجہ اظہار، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ، فاروق ستار سمیت اہم سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نمازہ جنازہ شیخ الفقہاء حضرت علامہ مفتی عبدالعزیز حنفی جبکہ خصوصی دعا عامر اخلاق صدیقی شامی نے کرائی،نمازہ جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہید اریب کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے نے سجدے میں شہادت حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ میں اسلام کی بنیاد رکھی ہے، میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اریب کے نام پر ایک یونیورسٹی قائم کی جائے۔
روشن مستقبل کیلئے سمندرپار جانے والا کراچی کا اریب احمد نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے کا شکار ہوا، اریب کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز ای کے 600 کے ذریعے صبح کراچی ایئرپورٹ پر پہنچایا گیا جہاں مقتول کے اہل خانہ کو میت حوالے کی گئی۔