لاہور،جشن بہاراں کی مناسبت سے کیٹ شو کا انعقاد
جشن بہاراں کی مناسبت سے جیلانی پارک میں پی ایچ اے اور رائل کینائن آل برِیڈ کیٹ شو کا اہتمام، کرنل ریٹائرڈ کے ایم رائے نے جیوری کے فرائض سرانجام دیئے، رنگ برنگی پالتو بلیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔
جشن بہاراں کی مناسبت سے جیلانی پارک میں سجے آل برِیڈ کیٹ شو میں پرشیئن ، سائمیز، ہیمالائن، سیمی پرشیئن ، پکی فیس، ڈول فیس ، پنچ، ایکسٹریم پنچ، ٹرپل کوٹڈ سمیت دیگر اقسام کی بلیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔
کیٹ لورز کا کہنا تھا کہ ایسے شوز کیلئے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ آگاہی مل سکے۔
آل برِیڈ کیٹ شو میں جہاں شہریوں کو تفریح میسر آئی وہیں انتظامیہ نے شہریوں کو پالتو جانوروں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے تقریب میں شریک رانا فرقان کا کہنا تھا اس طرح کی تقریبات سے ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں جانوروں کو پالنا چاہیے۔
ڈاکٹر وردہ بشارت کا کہنا تھا کہ آج کا ایونٹ بہت معلومات افزا ہے اس طرح کی تقریبات ہونی چاہئیں۔