Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 25, 2019 10:01 pm views : 377

Location : Foreign Office

Islamabad- Pakistan seals strategic engagement plan with EU
  • Urdu

اسلام آباد، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے درمیان ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور یورپی یونین میں نئے اسٹریٹجک تعلقات کا معاہدہ طے پا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیر خارجہ نے بتایا کہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات ہوئی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے نئے اسٹریٹجک تعلقات کا معاہدہ طے پا گیا، یورپی یونین اور تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں میں مماثلت ہے۔ ملاقات میں انتہائی مثبت اور مفید بات چیت ہوئی,یورپی یونین سے نیشنل ایکشن پلان، انتہا پسندی اور افغان امن عمل سے متعلق بات ہوئی, پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان معاشی و سماجی شعبے میں تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔
شاہ محمودقریشی  کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ سے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن نہیں، پاکستان نے موجودہ صورتحال میں ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کیا،پاکستان نے بھارت سے کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کیے۔ ’بھارت سے تمام تصفیہ طلب امور صرف مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پھیلے اسلامو فوبیا پر تشویش ہے، یورپی یونین کو استنبول میں کانفرنس کے اعلامیے سے آگاہ کیا، سانحہ نیوزی لینڈ بہت افسوسناک تھا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جی ایس پلس کا درجہ ملنے سے ہماری تجارت دگنی ہوگئی، یورپی یونین کی طرف سے ملی سہولت 2023 تک ہے۔ ہم یورپی یونین کی طرف سے ملی سہولت کو پوری طرح استعمال کریں گے۔ ‘دو بڑی یورپی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں‘۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا، پاکستان میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق سے متعلق بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا، علم ہے لاکھوں افغان شہریوں کی مہمان نوازی ایک چیلنج ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، ’پاکستان کا کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار رہا‘۔
فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانیوں کی شہادت پر افسوس ہے، ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ دنیا میں کسی بھی عبادت گاہ پر حملہ ہم سب پر حملہ ہوتا ہے۔ اسلامو فوبیا صرف مسلمانوں نہیں ہمارے لیے بھی خطرہ ہے، اسلامو فوبیا پر نہ صرف او آئی سی بلکہ اقوام متحدہ میں بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved