Mar 25, 2019 10:50 pm
views : 443
Location : britich columbia
Smartphone app connects immigrants to Canada with key services
کینیڈا میں نئے آنے والوں کی رہنمائی کیلئے موبائل ایپ متعارف
برٹش کولمبیا میں غیر منافع بخش تنظیم نے ایک ایسی اسمارٹ فون ایپ متعارف
کرادی ہے جو کہ کینیڈا میں نئے آنے لوگوں کوان پہلی خدمات سے جوڑتا ہے جسکی
ضرورت انہیں انکے نئے گھر پر پڑتی ہے۔ ایپ ارائیول ایڈوائزر غیر منافع بخش
تنظیم پیس جیکس کی جانب سے بنائی گئی ہے جس نے شامی پناہ گزین بحران کے
دوران لوگوں کی مدد کیلئے استعمال ہونے والے آئیڈیا کا استعمال کیا ہے۔
کینیڈا میں آنے والے نصف سے زائدمہاجرین اپنے ساتھ اسمارٹ فون لاتے ہیں۔
پیس جیکس کے ترجمان پیٹکر ایستے کا کہنا ہے کہ پناہ گزین اپنے اسمارٹ فونز
کو بطور سروائیول ٹول کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ارائیول ایڈوائیزرجو کہ
مہاجرین کو بینکاری خدمات سے منسلک کرتی ہے، واضح کرتی ہے کہ کس طرح
ڈرائیورز لائسنس حاصل کیا جاسکتا ہے، ایپ بچے کی دیکھ بھال کے اندراج کو
ترتیب دینے میں بھی مدد کرتی ہے۔ یہ ایپ بالکل مفت ہے اوروائی فائی کے بغیر
بھی چلتی ہے۔ یہ انگریزی ، عربی اور فرانسیسی زبان میں خدمات فراہم کرتی
ہے۔ ایستے کا کہنا ہے کہ یہ جلد ہی آسان چینی ، روایتی چینی ، کورین ،
پنجابی اور ٹیگالوگ زبان میں دستیاب ہوگی ۔ یہ ایپ اس وقت بی سی میں دستیاب
ہے اور جلد ہی اسکا آغاز ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہوگا۔