Mar 25, 2019 10:54 pm
views : 441
Location : Domestic Place
15 Canadians aboard disabled cruise ship; 1 injured
ناروے کے قریب کروز شپ میں پھنس جانے والے کینیڈینز خیریت سے ہیں،گلوبل افیئرز کینیڈا
درجنوں کینیڈینز سمیت تیرہ سو تہتر لوگ بحری جہاز میں پھنسے ہوئے ہیں جس کا
انجن ناروے کے ساحل پر طوفانی لہروں کے باعث فیل ہوگیا ہے۔ گلوبل افئیرز
کینیڈا کے مطابق وایکنگ اسکائی شپ پر پندرہ کینیڈین شہری ہیں جن میں سے ایک
زخمی ہے۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکام زخمی کینیڈین کو
کونسلر امداد فراہم کررہا ہے اور صورتحال کی قریبی طور پر نگرانی کررہا
ہے۔وائکنگ اسکائی نے خراب موسمیاتی صورتحال کے دوران انجن فیل ہوجانے کے
بعد ہفتے کے روز مے ڈے کال جاری کیا ۔یسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کے
زریعے 476 لوگوں کوحفاظتی مقامات پر منتقل کیا گیا۔ بقیہ مسافراور عملہ
جہاز پر رہی رہا جسے کھینچ کر کنارے تک لے جایا گیا۔ جہاز کے مالک اور
آپریٹر وائکنگ اوشین کروززکے مطابق کل لوگوں میں سے صرف20لوگ زخمی ہوئے۔