کینیڈین کوسٹ گارڈ کا نیا بحری جہاز خدمات انجام دینے سے پہلے ہی جواب دے گیا
کینیڈین کوسٹ گارڈ کا نیا بحری جہاز خدمات انجام دینے سے پہلے ہی جواب دے
گیا۔سر جان فرینکلن ایک ہفتے کا آزمائشی تجربہ کررہے تھے جب دو سو چھ فٹ
لمبا بحری جہاز وکٹوریا کے اوگڈین پوائنٹ پر بند سے ٹکرا گیا۔مقامی میڈیا
کے مطابق تصادم سے بحری جہاز کے رڈر،پروپلراورپورٹ سائیڈ کو نقصان پہنچا
ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تلاش کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔بحری
جہاز اِس وقت اوگڈین پوائنٹ پر ہے جبکہ بقیہ سمندری آزمائش جہاز مرمت ہونے
تک معطل کردی گئی ہے۔مقامی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جب تصادم ہوا اس وقت جہاز
انکے کنٹرول میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آزمائشی تجربات ختم ہونے کے بعد
بحری جہازکوسٹ گارڈ کے حوالے کیا جانا تھا۔ گریٹر وینکوورہاربر اتھارٹی کا
کہنا ہے کہ ڈائیو ٹیم پانی کے اندر بندکے حصے کا معائنہ کرے گی۔