ویسٹ سینٹرل البرٹامیں سیٹلائٹ کیمروں کی مددسے منفرد نوعیت کا ریسکیو آپریشن
رواں ہفتے ایک منفرد ٹیکنالوجی کی محنت ویسٹ سینٹرل البرٹا میں راکی
ماؤنٹین ہاؤس کے مغرب میں ریسکیو کے دوران رنگ لائی ۔ تیرہ مارچ کو ایڈم
نکولس اور انکے کتے نے کیمپنگ ٹرپ پر کلائن ریور کے قریب ہائی وے گیارہ سے
پنٹو لیک تک ہائیکنگ شروع کی، انکا سفر چار دن میں ختم ہونا تھا لیکن انہیں
اس میں وقت لگ گیا، کم رسد کے باعث گاڑی تک پہنچنے میں ناکامی کے باعث
مذکورہ شخص اور انکے ساتھی نے پنٹو لیک میں بیک کنٹری میں قیام کیا، خوش
قسمتی سے نکولس کوٹریل کے قریب البرٹافاریسٹری کیمرہ نظر آیا، انہوں نے اس
امید میں کہ ٹیکنالوجی انکا پیغام آگے پہنچائے گی ، برف میں ٹریک بنانے کا
فیصلہ کیا ۔
کارلسن کا کہنا ہے کہ مخصوص دور دراز کیمروں کیلئے نوپوائنٹ سسٹمز کی درجہ
بندی کی فہرست پر کئی لوگوں کو ایس او ایس تصویر کے ساتھ ای میل موصول
ہوئی، اس اقدام سے ایک وصول کنندہ کو محسوس ہوا کہ کوئی شخص مشکل میں ہے جس
کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، رائل کینیڈین ملٹری پولیس نے اس علاقے میں
مدد کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجا ۔ نکولس اور انکے کتے کو اسی مقام پر پہنچا دیا
گیا جہاں سے انہوں نے اپنا سفر شروع کیا تھا ۔ نکولس شکر گزار ہیں کہ بی
سی کی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی فعالیت کی بدولت انہیں مدد حاصل ہوئی۔