اسلام آباد،بغیر ہیلمٹ پیٹرول ڈلوانے پر پابندی عوام میں مقبول
اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول کی فراہمی پر عائد پابندی کو شہریوں کی جانب سے سراہاجا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس پابندی کو سراہتے ہیں تاہم کچھ لوگ اس پر عمل نہیں کرتے جو نامناسب عمل ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پابندی کو اسی طرح برقرار رہنا چاہیے جبکہ پیٹرول پمپس انتظامیہ کو بھی اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرناچاہیے۔
سلمان حیدرکا کہنا تھا کہ یہ پابندی عوام کے مدفاد میں ہی جس پر ہمیں عمل کرنا چاہیے جبکہ پیٹرول پمپس کی انتظامیہ کو بھی چاہیے کی اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔
اس پابندی کا فائدہ شہریوں کو ہی ہوگا اس سلسلے میں موٹرسائیکل سواروں کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے،بعض لوگ پیٹرول ڈلوانے کیلئے دوسروں سے ہیلمٹ مانگتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔