Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 26, 2019 08:03 pm views : 469

Location : Cantt Station

Karachi- Peoples Party Train March
  • Urdu

کراچی،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 'کاروانِ بھٹو' ٹرین مارچ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 'کاروانِ بھٹو' ٹرین مارچ کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگیا جو لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
'کاروانِ بھٹو' مارچ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
کاروان بھٹو ٹرین ایک لگژری اسپیشل سیلون اور ایک اے سی سلیپر سمیت 14 ڈبوں پر مشتمل ہے، ٹرین میں 8 اکانومی کلاس بوگیاں اور دو پاور پیک انجن بھی شامل جب کہ سیکورٹی کے لیےگارڈز کی دو بوگیاں بھی کاروان ٹرین کا حصہ ہیں۔
ٹرین میں اجلاس کے لیے میٹنگ روم، کچن، اور دیگر تمام سہولیات بھی موجود ہیں۔
ٹرین مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری راستے میں 25 مختلف مقامات پر خطاب کریں گے اور کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی ڈرگ روڈ، لانڈھی، جھمپیر، جنگ شاہی، کوٹری، حیدرآباد، اوڈیرو لعل، ٹنڈو آدم، شہداد پور اور شہید بے نظیر آباد ریلوے اسٹیشن پر خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو اپنے آبائی گھر زرداری ہاؤس میں رات کو قیام کریں گے جس کے بعد کارروان بھٹو مارچ کل صبح شہید بے نظیرآباد سے روانہ ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی دوڑ، پڈعیدن، محراب پور، بھریا روڈ، رانی پور، خیر پور، روہڑی، سکھر، حبیب کوٹ، مدیجی، سر شاہنواز بھٹو نوڈیرو اور پھر لاڑکانہ میں بھی خطاب کریں گے۔
'کاروانِ بھٹو' مارچ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹرین کی بکنگ 10 لاکھ 51 ہزار چار سو روپے میں کرائی گئی ہے۔
چیئرمین پیپلز کا ٹرین مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے، کینٹ اسٹیشن کے بعد مارچ نے لانڈھی اسٹیشن پر پڑاؤ ڈالا جہاں کارکنان کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 40 سال پہلے غیر جمہوری قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر لٹکا دیا لیکن انہوں نے اپنا سر نہیں جھکایا اور جان دے دی اور 'یو ٹرن' نہیں لیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ہے، امید کرتا ہوں لوگ بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved