اسلام آباد، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پی ٹی سی ایل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کے پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں کلین گرین ڈیسک بھرپور کام کر رہا ہے۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پی ٹی سی ایل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاکہ اس اشتراک پر پی ٹی سی ایل کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی سی ایل کی کوشش کے بغیر یہ اشتراک ممکن نہیں تھا، انہوں نے کہاکہ کلین گرین پاکستان وزیر اعظم کا وژن ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کے پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں کلین گرین ڈیسک بھرپور کام کر رہا ہے،انہوں نے کہاکہ ماحولیات کا مسئلہ ہمارے لئے نیشنل کاز ہے،انہوں نے کہاکہ نیشنل کاز کے لئے پیسے سے زیادہ جذبات کی ضرورت ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی سی ایل کارپوریٹ سیکٹر میں اپنی زمہ داری سمجھتا ہے ۔