ایس این سی لاویلن کی اپنے حوالے سے شبہات دور کرنے کی کوشش
ایس این سی لاویلن شبہات کو دور کرنا چاہتا ہے ، کمپنی نے کبھی بھی کینیڈا
کو خبردار نہیں کیا لیکن اس نے یہ ضرور کہا تھا کہ ڈیفرڈ پروسیکیوشن
ایگریمنٹ ترقی اور ملک بھر میں نو ہزار ملازمتوں کے تحفظ کیلئے بہترین
طریقہ کار ہے۔ یہ بیان سی ای اونیل بروس کی گزشتہ ہفتے بات چیت کے بعد جاری
بیان میں کیا گیا۔ مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ انٹرویو میں بروس نے زور
دیا تھا کہ ایس این سی لاویلن نے اصلاحی معاہدے کے حصول کی وجہ کے طو پر
کبھی بھی ملازمتوں کے تحفظ کی بات نہیں کی ۔ اس طرح کا معاہدہ کمپنی کو
لیبیا میں کاروبارکرنے کیلئے لاکھوں روپے کی رشوت ادا کرنے کے الزامات میں
قانونی مقدمے سے بچنے میں مدد فراہم کریگا۔ گزشتہ ہفتے بروس نے کہا تھا کہ
ہم نے ایسا کبھی کچھ نہیں کہا جو کہ ملازمتوں کے حوالے سے ایک خالص اقتصادی
بحث ہے اور ہم ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ ہم ڈی پی اے کیلئے اہل ہیں، ہم نے
عوامی مفاد کے اعتبار سے بحث کی۔ لیکن ایس این سی لاویلن اپنے حالیہ بیان
میں گزشتہ ہفتے کے بیان سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ واضح رہے
کہ نیل بروس نے یقیناًاپنے بیان میں کہا کہ ایس این سی لاویلن کی جانب سے
کینیڈا کی حکومت کو کبھی بھی خبردار نہیں کیا گیا۔تاہم کمپنی نے اپنی
وکالتی مہم کے زریعے حکومت پر یہ واضح کردیا تھا کہ ریمیڈئیشن معاہدے پر
عمل درآمدبراہ راست نو ہزار ملازمتوں کے ساتھ ساتھ کینیڈا میں پانچ ہزار سے
زائد سپلائرز کے زریعے ہزاروں بالواسطہ ملازمتوں کی ترقی اور تحفظ کا
بہترین طریقہ ہے ۔