Mar 26, 2019 09:19 pm
views : 444
Location : Domestic Place
Canadians don’t want NAFTA deal ratified until tariffs lifted, Freeland says
کینیڈا کا امریکی صدر سے اسٹیل اور ایلو مینیم پر عائد ٹیرف اٹھانے کا مطالبہ
کینیڈا کی وزیر برائے خارجہ امور کرسچیا فریلینڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی سربراہ کو بتایا کہ کینیڈا نہیں چاہتا ہے
کہ پارلیمنٹ نئے نافٹامعاہدے کی منظوری دے جب تک کہ ٹرمپ اسٹیل اور
ایلومینیم پر عائد ٹیرف اُٹھا نہ لیں۔ فری لینڈ کا کہنا ہے کہ اگر ٹیرف
اپنی جگہ پررہے تو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت امریکہ اور میکسیکو کے
ساتھ نئے معاہدے کی توثیق نہیں کرے گی۔لیکن وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے
امریکی تجارتی نمائندے کو بتایا ہے کہ ان ٹیرف کی موجودگی متعدد کینیڈنز
کیلئے نافٹاکی توثیق سے متعلق سنگین سوالات پیدا کرتی ہے۔ واشنگٹن میں
ملاقات کے بعد فری لینڈ نے کہا کہ انہوں نے متعدد کینیڈنز سے سنا ہے کہ
انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہوگا اگر کینیڈاٹیرف کی موجودگی میں توثیق
کیلئے آگے بڑھتا ہے۔کینیڈا کی عوام کیلئے یہ سمجھ سے باہر ہے۔پارلیمنٹ کا
اجلاس جون کے اواخر تک متوقع ہے اور اگر تب تک یہ معاہدے کی توثیق نہیں
کرتا تو پھر توثیق اکتوبر میں متوقع انتخابات سے پہلے نہیں ہوسکتی۔ماہ مارچ
کے ابتداء میں امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ نے امریکی کانگریس کو بتایا
کہ ٹیرف صرف اس وقت ختم کیے جاسکتے ہیں اگر انکی جگہ دیگر اقدامات جس میں
کوٹہ وغیرہ شامل ہیں ، کیے جائیں جو کہ امریکہ کی اسٹیل کی صنعت کے دفاع
کیلئے ٹرمپ کے اقدام کی بنیادی سا لمیت کی حفاظت کرسکیں۔کینیڈا ، امریکہ
اور میکسیکو کے قانون ساز وں کو اس معاہدے کی توثیق کیلئے اس کے حق میں ووٹ
ڈالنے کی ضرورت ہے۔