ٹورنٹو میں سردی نے دوبارہ ڈیرے ڈال لئے
ویدر نیٹورک کے مطابق ٹورنٹو میں سرد ی نے دوبارہ ڈیرہ جما لیاہے منگل کو
موسم سرد رہنے کی توقع ہے، جنوبی انٹاریو میں ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت
گرم ہونے کا امکان ہے۔ جمعرات کو ٹورنٹو میں دھوپ ہوگی اور درجہ حرارت سات
ڈگری سینٹی گریڈہوگا۔ ہفتے کے آخر میں سرد اور بارش کا سسٹم خطے میں داخل
ہوگا۔ ویدر نیٹورک میں ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی انٹاریو دو
موسموں کے درمیان تقسیم ہو گا ، جنوب میں موسم گرم جبکہ شمال میں سرد
ہوگاجبکہ کاٹیج کنٹری کے حصوں سمیت شمال میں نمایاں برف باری کا خطرہ ہے۔
ایسے کچھ ماڈلز ہیں جو کہ ا س حد کو مزید جنوب کی طرف لے جائیں گے اور اگر
ایسا ہوتا ہے تو شمالی حصوں میں برف باری کا خطرہ ہے۔