Mar 27, 2019 05:39 pm
views : 339
Location : Foreign Office
Islamabad- Prime Minister Imran’s comments on Afghanistan misinterpreted: Dr Faisal
اسلام آباد،وزیراعظم کا افغانستان سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا افغانستان سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، وزیراعظم نے نگران حکومت کے تحت انتخابات کے پاکستان ماڈل کا حوالہ دیا تھا، وزیراعظم کے بیان کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کیلئے ذاتی طورپردلچسپی لے رہے ہیں، پاکستان کا افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے علاوہ کوئی مفاد نہیں، چار دہائیوں سے تشدد کاشکار افغان عوا م کو پرامن زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے جب کہ افغان مفاہمتی عمل کے اہم موڑ پر پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔یاد رہے 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا تھا کہ افغان طالبا ن نے مجھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن افغان حکومت کے اعتراض پر ملاقات منسوخ کی۔
جس کے بعد افغان حکام نے شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات فرسٹ سیکرٹری کو افغان دفترخارجہ طلب کیاگیا اور وزیراعظم کے دیئے گئے بیان پر تحریری احتجاج کیا۔
پاکستانی سفارتکار نے افغانستان کودوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا وزیراعظم کےبیان سےمتعلق کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، ان کا بیان خطےمیں امن واستحکام کومدنظررکھ کردیاگیا، پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے۔