اسلام آباد،عمران خان اور ان کی کابينہ صرف جھوٹ کے سہارے حکومت چلا رہے ہيں،مریم اورنگزیب
مسلم ليگ (ن) کی ترجمان مريم اورنگزيب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی کابينہ صرف جھوٹ کے سہارے حکومت چلا رہے ہيں, سمندری تیل کے ذخائر نکالنے، سسٹا ميٹرو پراجيکٹ، ٹيکس ريونيو ميں کمی کے دعوے صرف دعوے ہيں, حقيقت يہ ہے کہ عمران خان (ن) ليگ کے پراجيکٹس پر اپنی تختياں لگا رہے ہيں۔
مسلم ليگ (ن) کی ترجمان مريم اورنگزيب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ علاج کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں ليکن حقيقت يہ ہے کہ عمران خان اور ان کے ترجمان خود لندن جانا چاہتے ہیں,وزیر اعظم اور ان کے 12 ترجمان کا سیاسی بیانیہ عدالت میں جھوٹ ثابت ہوا, عمران خان کی نواز شریف کی صحت پر سیاست ختم ہوگئی ہے۔
مريم اورنگزيب نے مزید کہا کہ ریفرنس کے بغیر الزامات لگائے ہیں, تاریخ نہیں ملتی کہ نیب کی روزانہ کی بنیاد پر پیشیاں ہوں,یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت نیب کو ڈیل کیلئے استعمال کررہی ہے,اگر اس حوالے سے حکومتی وضاحت سامنے نہ آئی تو اپوزیشن کے موقف کو تقویت ملے گی کہ حکومت نیب کو استعمال کر رہی ہے۔