Mar 27, 2019 05:53 pm
views : 479
Location : NAB Headqaurter
Rawalpindi- Fake bank accounts case Qaim Ali Shah appears before NAB’s CIT
راولپنڈی،سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نیب ہیڈکوارٹر میں پیش
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ قومی احتساب بیورو (نیب) اولڈ ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوئے۔
ایک اعلامیے میں نیب ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ سے 40 منٹ تک تفتیش ہوئی جس کے دوران ڈی جی عرفان منگی نے دو مقدمات سے متعلق سوال پوچھے، قائم علی شاہ کو دو مقدمات میں سوالنامہ بھی دیا گیا ہے جس کا جواب وہ دس دن میں دیں گے۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ چند روز پہلے مجھے بلایا گیا تھا، میرا 55 سالہ سیاسی کیریئر ہے، چار مرتبہ پارٹی کا صدر رہا ہوں، 8 سال وزیر اعلیٰ رہا ہوں لیکن کبھی ایسا نوٹس مجھے جاری نہیں ہوا۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ ان سے ٹھٹہ اور دادو شوگر مل کے حوالے سے سوالات کیے گئے، انہوں نے بتایا کہ 7 اپریل کو پھر طلب کیا گیا ہے۔