Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 27, 2019 08:33 pm views : 364

Location : Railway Headquarter

Lahore- Railway Minister Sheikh Rasheed Press Confrence
  • Urdu

لاہور،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاسمجھوتہ ایکسپریس کیس میں عالمی عدالت جانے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں عالمی عدالت جانے کا اعلان کر دیا ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس پرعالمی عدالت جانے کا سوچ رہا ہوں، یہ سانحہ میرے دور وزارت میں پیش آیا تھا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے نواز شریف اور شہباز شریف کے پیسے کہاں ہیں۔ دونوں بھائی کبھی پیسے واپس نہیں کریں گے جب کہ آصف زرداری پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کرتے ہیں اور وہ پیسہ دے بھی دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کاش نوازشریف خاندان وہ کرتا جو کہتے ہیں کیونکہ یہ باہر سے کچھ  اور اندرسے کچھ ہیں جب کہ یہ اپنے مفاد کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ لوگ جرات سے جیل کاٹتے ہیں جب کہ نواز شریف بہانے کر رہے ہیں۔ تمام بارگین کا ماسٹر مائنڈ شہباز شریف ہے
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کا سہرا وزیر اعظم اور آرمی چیف کو جاتا ہے جب کہ پاکستان کے پاس جدید میزائل موجود ہیں اور 21 میزائل بھارت پر حملے کے لیے تیار ہیں۔ مودی نے چالاکی سے ایسی جگہ بم گرائے جہاں کوئی نہیں تھا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نریندر مودی نے پلوامہ حملہ الیکشن میں کامیابی کے لیے کیا تھا۔ پاکستان کے پاس جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔ بھارت کی جدید آبدوز نشانے پر آنے کے باوجود پاکستان نے جانے دی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved