اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خزانہ، وزیر تعلیم، وزیر مملکت برائے داخلہ، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک ہوئےاجلاس میں سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیش رفت سمیت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کو کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاون پر بھی بریفنگ دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا جب کہ سیکریٹری خارجہ نے افغان امن مذاکرات کے معاملے پر بریفنگ دی اور اس دوران وزیراعظم کے بیان پر افغان حکام کے حالیہ ردعمل پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان میں امن سے پورے خطے کا امن جڑا ہے، پاکستان افغانستان میں امن کے لیے مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔