اورنٹیریو حکومت کے گن لا کے خاتمے کے حوالے سے اہم اقدامات
اٹارنی جنرل کیرولین ملرونے کا کہنا ہے کہ اونٹاریو آئندہ دوسالوں میں بندوقوں اور گروہوں کی لعنت سے مقابلہ کرنے کیلئے 16.4ملین ڈالر مالیت کے آٹھ اقدامات شروع کررہا ہے جو کہ موثر ثابت ہونے پر مزید بڑھا ئے جائیں گے۔
کیرولین نے کمیونٹی سیفٹی اینڈ کریکشنزمنسٹر سلویا کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وفاقی فنڈنگ میں 11ملین ڈالر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبہ بندوقوں اور گروہوں کے نفاز کا یونٹ قائم کرے گا جو کہ مقامی پولیس اور پراسکیوٹرز کو مدد فراہم کرے گا۔ کیرولین نے اعلان کیا کہ فورڈ حکومت گن اور گینگ تشدد سے نمٹنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
پروگرام کے دیگر عناصر میں جیلوں میں گروہوں کی آپریشن پر بہتر انٹیلی جنس کے حصول اور ممنوعہ اسمگلنگ پر کریک ڈاؤن کیلئے کریکشنز ٓفیسرز کی تربیت میں بہتری ، گروہوں کی سرگرمیوں کی روک تھام پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے تین شہروں میں انصاف کے مراکز ، دس اسکول بورڈز میں اُصولوں کی جانچ پڑتال اور مقامی نوجوانوں کو ان گروہوں سے دور رکھنے کی کوششیں شامل ہیں۔ملرونے کا کہنا تھا کہ وہ انکی نگرانی کریں گے اور اگر معاشرے میں اسکے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں تو ان میں اضافہ کیا جائے گا۔ جونز کا کہنا تھا کہ کریکشن آفیسرز ، پولیس اورکمیونٹی آرگنائزیشنز سے فیڈ بیک مزید کارروائی کی بنیاد ہوگی۔